پہلی شب

شعبان کے مہینہ کی پہلی شب کو جو کوئی چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھئے نماز کے بعد اللہ تعالی سے  دعا مانگے انشاء اللہ تعالی بے شمار ثواب حاصل ہو گا۔

جو کوئی اس مہینہ کی پہلی شب کو نماز عشاء کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ستر مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو پروردگار عالم اس کے نامہ اعمال میں بہت زیادہ ثواب لکھتا ہے۔

دور کعت نفل
جو کوئی شعبان کے مہینہ کی پہلی شب نماز تہجد کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک سو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور رکوع وسجود میں معمول کی تسبیح پڑھنے کے بعد یہ کہے
1st Shaban Mubarak Ki Fazilat

 
تو پروردگار عالم اسے جہنم کے عذاب سے محفوظ رکھے گا اور جنت میں جگہ عطا فرمائے گا۔

بارہ رکعت نوافل
شعبان المعظم کی پہلی تاریخ کو نماز عشاء کے بعد جو کوئی بارہ رکعت نوافل دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور نماز پڑھنے کے بعد ستر مرتبہ درود پاک پڑھے تو اللہ تعالٰی اس کے گناہوں کی معافی فرمائے گا اس کو نیکی کی توفیق عطا فرمائے گا۔






 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
 مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔