Rajab Ul Murajjab a Great Month

 رجب المرجب
رجب المرجب اسلامی قمری سال کا ساتواں مہینہ ہے۔ یہ بڑی برکت اور فضیلت والا مہینہ ہے۔ اس مہینہ کی فضیلت کے بارے میں ایک روایت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا اللہ تعالی چار راتوں میں خیر و برکت کی بارش کرتا ہے عید الضحی کی شب عید الفطر کی شب پندرہ شعبان کی رات اور رجب المرجب کی پہلی شب (دیلمی )

ایک اور روایت جو کہ حضرت ابی امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا
پانچ راتیں ایسی ہیں کہ جن میں کوئی دعا رد نہیں کی جاتی 
رجب المرجب کی پہلی شب پندرہ شعبان کی رات، جمعہ کی شب اور دو راتیں عیدین کی (دیلمی)
رجب المرجب کے بارے میں ایک روایت میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مہینوں میں سے چار مہینوں کو زینت بخشی ہے ذی قعدہ ذی الحجہ محرم اور رجب اس لیے اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ ان میں سے چار مہینے حرام ہیں ۔ ان میں سے تین ملے ہوئے ہیں اور ایک تنہا ہے اور وہ رجب المرجب کا مہینہ ہے۔

ایک حدیث پاک میں آتا ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ باخبر ہو جاؤ رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے، جس نے رجب میں ایک دن ایمان اور ثواب طلب کرنے کی نیت سے روزہ رکھا اس نے اللہ تعالیٰ کی عظیم رضا مندی کواپنے لیے واجب کر لیا۔

رجب المرجب کی فضیلت و برکت کے بارے میں ایک حدیث پاک میں اس طرح سے ارشاد ہوتا ہے کہ رجب حرمت والے مہینوں میں سے ہے اس مہینہ میں اللہ تعالی نے حضرت نوح علیہ السلام کو کشتی میں سوار کرایا انہوں نے اور ان کے تمام ساتھیوں نے کشتی میں ہی اس ماہ کا روزہ رکھا اور اللہ تعالیٰ نے ان کو نجات عطا فرمائی اور غرق ہونے سے محفوظ رکھا اور سیلاب کے بعد زمین کو کفر اور معصیت سے پاک فرمادیا۔

رجب کا چاند
صاحب مقصود القاصدین تحریر فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰة و السلام جب رجب المرجب کا چاند دیکھتے تو یہ دعا فرماتے

Rajab Ke Chand Ki Dua ll Rajab Ul Murajjab.
ایک روایت میں آتا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ معمول تھا کہ آپ سال میں چار راتیں ہر کام چھوڑ کر صرف اور صرف عبادت الہی کے لیے مخصوص فرمایا کرتے تھے ۔ (یعنی ان چار راتوں میں عبادت کا خصوصی اہتمام فرماتے تھے ) رجب المرجب کی پہلی شب عید الفطر کی شب عید الاضحیٰ کی شب اور شعبان المعظم کی پندرھویں شب ان خاص راتوں میں آپ یہ دعا ضرور پڑھتے تھے


Rajab Ul Murajab Ki 1st Raat Ki Fazilat


ترجمه : اے اللہ ! حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور آپ کی آل پر درود اور رحمت بھیج ۔ یہ لوگ حکمت و دانائی کے چراغ ہیں، نعمت کے مالک ہیں، عصمت و پاکیزگی کا خزینہ ہیں۔ ان کے ساتھ مجھے بھی ہر برائی سے محفوظ رکھ غرور اور تکبر کے سبب مجھے نہ پکڑ میرے انجام کو حسرت و شرمندگی والا نہ بنا تو مجھ سے راضی ہو جا بے شک تیری مغفرت ظالموں کے لیے ہے اور میں ظالموں میں سے ہوں۔ اے اللہ ! مجھے وہ چیز عطا فرما جو تجھے ایذا نہیں دیتی اور مجھے وہ چیز عطا فرمادے جو مجھے فائدہ دینے والی ہے۔ تیری رحمت بڑی وسیع ہے۔ تیری حکمت نادر اور عجیب ہے۔ مجھے راحت اور کشادگی عطا فرما امن و تندرستی عطا فرما اپنی نعمت پر شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرما، عافیت و پرہیز گاری اور صبر عطا فرما اپنے اور اپنے دوستوں کے نزدیک مجھے سچائی اور لطف عطا فرمابختی کے بعد آسانی عطا فرما میرے اہل ، میرے بیٹوں اور میرے بھائیوں پر جو تیرے رستے پر چلنے والے ہیں اور مسلمانوں کے بیٹوں اور بیٹیوں پر مسلمان مرد اور عورتوں پر اپنی رحمت نازل فرما اور سب کو اپنی رحمت میں
شامل فرما۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین




 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
 مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com