حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ مہینہ (ماہ رجب ) کے درمیان میں دس رکعتیں پڑھو اس طرح سے کہ ہر رکعت میں ایک بار سورہ فاتحہ ایک بار سوره اخلاص تین بار اور سورہ الکافرون تین بار سلام پھیرنے کے بعد ہاتھ اُٹھا کر یہ دعا پڑھو

10 Rakat Nafil Ki Fazilat ll 15-Rajab Ul Murajab

ترجمه : کوئی معبود نہیں سوائے اللہ تعالی کے وہ یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں، تمام ملک اس کا ہے سب تعریفیں اس کے لیے ہیں وہی سب کو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے۔ وہ ہمیشہ سے ہے اسے کبھی موت نہیں آئے گی۔ تمام نیکیاں اس کے ہاتھ میں ہیں وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے وہ یکتا ہے اس کا کوئی مثل نہیں وہ یگانہ و یکتا ہے نہ اس کی کوئی بیوی ہے اور نہ کوئی اولاد

اس دعا کو پڑھنے کے بعد دونوں ہاتھ چہرے پر پھیر لو ۔ حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ پھر (اس ) مہینے کے آخر میں دس رکعتیں پڑھو ہر رکعت میں سورہ فاتحہ سورہ اخلاص اور سورہ کافرون تین مرتبہ پڑھو۔ سلام پھیر نے کے بعد ہاتھ اُٹھا کر یہ کہو

10 Rakat Nafil Ki Fazilat ll 15-Rajab Ul Murajab

ترجمہ : نہیں کوئی معبود سوائے اللہ تعالیٰ کے وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ۔ تمام ملک اس کا ہے اور سب تعریفیں اس کے لیے ہیں اسی کے ہاتھ میں ہر نیکی ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے اور ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور آپ کی آل پاک اطہار پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہو بلند مرتبے والے اللہ کے بغیر نہ کوئی قوت ہے اور نہ کوئی طاقت اس کے بعد دعا مانگو تمہاری دعا قبول ہوگی ۔ پروردگار عالم تمہارے اور دوزخ کے درمیان سفر خندقیں حائل فرمادے گا، ہر خندق اس قدر بڑی اور لمبی ہو گی کہ جیسے زمین سے آسمان تک کا فاصلہ ہر رکعت کے بدلے دس لاکھ رکعتیں لکھی جائیں گی یعنی دس لاکھ رکعتوں کا ثواب عطا ہو گا دوزخ سے خلاصی اور پل صراط سے کسی خطرے کے بغیر  عبور تمہارے واسطے مقرر کر دیا جائے گا ۔ حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بیان فرمالیا تو میں اس اجر عظیم پر روتا ہوا سر بسجو د ہو گیا۔





 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
 مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com