ستائیسویں شب کی فضیلت

اس ماہ کی ستائیسویں شب کو بارہ رکعت نفل نماز تین سلام سے پڑھنے کی بہت فضیلت ہے۔ یہ نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ پہلی چار رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ قدر پڑھے ۔ چار رکعتیں پڑھنے کے بعد قبلہ رخ بیٹھ کر
نہایت توجہ ویکسوئی سے ستر مرتبہ یہ پڑھے


لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَقِّ الْمُبِينُ

اس کے بعد پھر چار رکعت نفل پڑھے اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین مرتبہ سورہ نصر پڑھے۔ 

سلام پھیر نےکے بعد بیٹھ کر ستر مرتبہ یہ پڑھے

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ الْمُبِينُ 

اس کے بعد چار رکعت نفل اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے پھر سلام پھیرنے کے بعد بیٹھ کر ستر مرتبہ سورہ الم نشرح پڑھے۔

اس کے بعد بارگاہ الہی میں عاجزی و انکساری کے ساتھ دعا مانگے، جو بھی جائز مراد ہو گی 

انشاء اللہ تعالی  پوری ہوگی ۔






 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
 مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com