12000 Bar Surah Ikhlas Padhne Ki Fazilat

ماہ رجب کا احترام

رجب المرجب کے مہینہ میں عبادت کی فضیلت اور اس ماہ کے احترام میں رب تعالٰی کی اطاعت کرنے کے ضمن میں امام غزالی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اپنی تصنیف مکاشفتہ القلوب میں لکھتے ہیں کہ بیت المقدس میں ایک عورت رجب المرجب کے ہر دن میں بارہ ہزار مرتبہ سورہ اخلاص پڑھا کرتی تھی اور اس مبارک مہینہ میں اونی لباس زیب تن کیا کرتی تھی۔ ایک مرتبہ وہ بیمار ہو گئی اور اس نے اپنے بیٹے کو وصیت کی کہ اسے بکری کی اون سے بنے ہوئے لباس سمیت دفن کیا جائے ۔ جب اس کا انتقال ہو گیا تو اس کے بیٹے نے اسے بہت ہی اچھے کپڑوں کا کفن پہنایا رات کے وقت اس نے خواب میں اپنی ماں کو دیکھا وہ کہہ رہی تھی۔ میں تجھ سے خوش نہیں ہوں کیونکہ تو نے میری وصیت کے خلاف کیا ہے۔ وہ گھبرا کر اُٹھ بیٹھا اور اپنی والدہ کے لباس کو اٹھایا تا کہ اسے بھی قبر میں دفن کر کے آئے ۔ اس نے جا کر اپنی ماں کی قبر کو کھو دا لیکن اُسے قبر میں کچھ بھی نہ ملا وہ بہت حیران ہوا اس وقت اُسے ایک آواز سنائی دی کہ کیا تجھے معلوم نہیں کہ جس نے رجب میں ہماری اطاعت کی اسے ہم تنہا اور اکیلا نہیں چھوڑتے۔






 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
 مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com