تیسں رکعتیں

رجب المرجب کے تسیں دنوں میں تمیں رکعتیں پڑھنے کے بارے میں ایک حدیث
 پاک کے حوالے سے حضرت سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اپنی تصنيف غنیہ الطالبین میں بیان کرتے ہیں کہ حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں، حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا اے سلمان (رضی اللہ تعالی عنہ ) ! رجب کا چاند طلوع ہو گیا اگر اس ماہ میں کوئی مومن مرد یا عورت میں رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین بار سورہ الکافرون اور تسیں بار سورہ اخلاص پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔ اور اس کو اتنا ثواب عطا فرمائے گا کہ جیسے اس نے پورے مہینے کے روزے رکھے۔ اور اس کا شمار آئندہ برس تک نماز ادا کرنے والوں میں ہوگا (یعنی اس کو پورے سال کی نمازوں کا ثواب عطا ہو گا ) اور شہید بدر کے عمل کے برابر روزانہ اس کے اعمال کو بلند سے بلند تر کیا جائے گا۔ اور ہر دن کے روزہ کے بدلے میں پورے سال کی عبادت کا ثواب اس کے لیے لکھا جائے گا۔ اور اس کے ہزار درجے بلند کیے جائیں گے اور اگر اس نے سارا مہینہ (ماہ رجب ) روزے رکھے اور اسی طرح نماز 
پڑھی تو پروردگار عالم اس کو جہنم سے محفوظ رکھے گا اور اس کے لیے جنت واجب کر دے گا۔ وہ پروردگار عالم کی قربت میں ہوگا۔ اس کی خبر مجھے حضرت جبرئیل علیہ السلام نے دی ہے۔ جبرئیل علیہ السلام نے کہا تھا کہ یہ آپ کے اور مشرکین اور منافقین کے مابین فرق پیدا کرنے والی نشانی ہے ۔ اس نماز کو منافق نہیں پڑھتے ۔  حضرت سلمان رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ! مجھےتعلیم فرمائیے کہ میں یہ نماز کس طرح ادا کروں ۔
آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مہینہ کے آغاز میں دس رکعتیں پڑھو اور ہر رکعت میں ایک بار سورہ فاتحہ تین بار سورہ اخلاص اور تین بار سورہ الکافرون پڑھو۔ اور جب سلام پھیر و تو ہاتھ اُٹھا کر یہ دعا پڑھو


ترجمه :نہیں کوئی معبود سوائے اللہ تعالی کے اور وہ یکتا و یگانہ ہے۔ کوئی اس کا شریک نہیں سب ملک اس کا ہے۔ سب تعریفیں اس کے لیے ہیں
وہی زندہ کرتا ہے اور وہی مارتا ہے ۔ وہ خود ہمیشہ زندہ ہے اسے کبھی موت نہیں آتی ، نیکی اس کے ہاتھ میں ہے وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے اےاللہ ! جسے تو عطا کرتا ہے کوئی اسے روک نہیں سکتا اور جے تو روک دے اسے کوئی دینے والا نہیں ۔ تیری منشاء کے بغیر کوئی شخص کوشش کرے تو وہ لاحاصل ہے۔





 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
 مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com