شعبان المعظم
اسلامی سال کے آٹھویں مہینہ کا نام شعبان المعظم ہے جو بڑی فضیلت اور برکت والا مہینہ ہے۔ احادیث مبارکہ میں اس مبارک مہینہ کی فضیلت کا بہت ذکر ہوا ہے۔ چنانچہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰة والسلام نے ارشاد فرمایا رجب کا شرف اور فضیلت باقی مہینوں پر ایسا ہے جیسے دوسرے کلاموں پر قرآن پاک کی فضیلت اور تمام مہینوں پر شعبان کی فضیلت ایسی ہے جیسے تمام انبیاء کرام پر میری فضیلت ہے اور دوسرے مہینوں پر رمضان المبارک کی فضیلت ایسی ہے جیسے تمام کا ئنات پر اللہ تعالیٰ کی فضیلت ہے۔
شعبان المعظم کے مہینہ کی فضیلت کے بارے میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ رجب اور رمضان کے درمیان شعبان کا مہینہ ہے۔ لوگ اس کی طرف سے غفلت کرتے ہیں حالانکہ اس ماہ میں بندوں کے اعمال اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں پیش کیے جاتے ہیں ۔ اس لیے میں پسند کرتا ہوں کہ میرے اعمال اللہ تعالیٰ کے حضور میں اس طرح سے پیش ہوں کہ میرا روزہ ہو۔
حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ جب شعبان کا مہینہ آجائے تو اپنے جسموں کو پاکیزہ رکھو اور اس مہینہ میں اپنی نیتیں اچھی رکھو انہیں خوبصورت بناؤ۔
پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
مطابق احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com
More :
- Shaban Mubarak Ka Chand
- Nafli Roza Rakhne Ka Sawab ll Shaban Mubarak
- Nafli Ibdat Karna Ki Fazilat ll Shaban Mubarak
- 1st Jumma Mubarak Shaban Ki Fazilat and Ibadat
14-Shaban Mubarak
15-Shaban Mubarak
- Shab E Qadr Ki Fazilat ll 15th Shaban Mubarak
- Nawafil Our Roze Ki Fazilat
- 6 Rakat Nawafil Ki Fazilat ll Shab-E-Qadr
- Shab E Barat Ki Dua ll Shaban Mubarak
- 100 Nawafil Salatul Khair ll 15th Shaban Mubarak
0 Comments