چودہ شعبان المعظم
جو کوئی شعبان کے مہینہ کی چورہ تاریخ کو نماز مغرب کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ حشر کی آخری تین آیات ایک ایک مرتبہ اور تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو بفضل باری تعالٰی اسے گناہوں کی معافی عطا ہو گی۔
افطاری کے وقت
جو کوئی شعبان المعظم کی چودہ تاریخ کو روزہ رکھے اور افطاری کے وقت سے چند منٹ پہلے تک باوضو حالت میں چالیس مرتبہ یہ پڑھے
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
تو پروردگار عالم اس کے گذشتہ گناہوں کو بخش دے گا۔
نماز عشاء کے بعد
شعبان کی چودہ تاریخ کونمازعشا کی ادائیگی سے قبل جوکوئی آٹھ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پانچ پانچ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو پروردگار عالم اُسے گناہوں کی معافی عطا فرمائے گا۔
پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
مطابق احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com
More :
- Shaban Mubarak Ka Chand
- Nafli Roza Rakhne Ka Sawab ll Shaban Mubarak
- Nafli Ibdat Karna Ki Fazilat ll Shaban Mubarak
- 1st Jumma Mubarak Shaban Ki Fazilat and Ibadat
14-Shaban Mubarak
15-Shaban Mubarak
- Shab E Qadr Ki Fazilat ll 15th Shaban Mubarak
- Nawafil Our Roze Ki Fazilat
- 6 Rakat Nawafil Ki Fazilat ll Shab-E-Qadr
- Shab E Barat Ki Dua ll Shaban Mubarak
- 100 Nawafil Salatul Khair ll 15th Shaban Mubarak
0 Comments