1st Jumma Mubarak Shaban Ki Fazilat and Ibadat

 پہلا جمعہ

شعبان کے مہینہ کے پہلے جمعتہ المبارک کو جو کوئی نماز مغرب کے بعد نماز عشاء سے پہلے دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ آیتہ الکرسی دس مرتبہ سورہ اخلاص ایک مرتبہ سورہ فلق اور ایک مرتبہ سورہ ناس پڑھے تو اللہ تعالی اسے ایمان کی سلامتی و ترقی عطا فرمائے گا۔

چار رکعت نوافل
شعبان کے مہینہ کے پہلے جمعہ کی شب نماز عشاء کے بعد جو کوئی چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ اسے عمرے کا ثواب عطا ہوگا۔

آٹھ رکعت نوافل
جو کوئی شعبان کے مہینہ کے پہلے جمعہ کی شب نماز عشاء کے بعد آٹھ رکعت نفل نماز ایک سلام سے اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور اس نفل نماز کا ثواب خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو بخشے تو بفضل باری تعالی اسے جنت میں جگہ عطا ہو گی۔






 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
 مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔

Post a Comment

0 Comments