رمضان المبارک
اسلامی سال کے نویں مہینے کا نام رمضان المبارک ہے حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام کا ارشاد ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے۔ رمضان المبارک کی فضیلت کے بارے میں ایک حدیث پاک میں آتا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ جب رمضان کا مہینہ شروع ہوتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور ایک روایت میں ہے کہ جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین زنجیروں میں جکڑ دیئے جاتے ہیں اور ایک روایت میں آتا ہے کہ رحمت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ ( بخاری و مسلم )
ایک اور حدیث پاک میں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے شعبان کے آخر میں وعظ فرمایا کہ سرورکائنات وسلم نے و اے لوگو! تمہارے پاس عظمت والا برکت والا مہینہ آیا۔ وہ مہینہ جس میں ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے اور اس کے روزے اللہ تعالیٰ نے فرض کیے اور اس کی رات میں قیام کرنا تطوع یعنی نفل قرار دیا ہے۔ جو اس میں نیکی کا کوئی کام یعنی نقل عبادت کرے تو ایسا ہے جیسے اور مہینہ میں فرض ادا کیا۔ اور جس نے ایک فرض ادا کیا تو ایسا ہے جیسے اور دنوں میں ستر فرض ادا کیے ۔ یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا ثواب جنت ہے اور یہ غم خواری کا مہینہ ہے اور اس مہینہ میں مومن کا رزق بڑھایا جاتا ہے۔ جو اس میں روزہ دار کو افطار کرائے اس کے گناہوں کے لیے مغفرت ہے اور اس کی گردن جہنم سے آزاد کر دی جائے گی اور اس میں افطار کرانے والے کو ویسا ہی ثواب ملے گا جیسا روزہ رکھنے والے کو ملے گا بغیر اس کے کہ اس کے ثواب میں کچھ کمی واقع ہو۔ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ہم میں سے ہر شخص وہ چیز نہیں پاتا جس سے روزہ افطار کرائے ۔ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی یہ ثواب اس شخص کو بھی دے گا جو ایک گھونٹ دودھ یا ایک کھجور یا ایک گھونٹ پانی سے افطار کرائے اور جس نے روزہ دار کو پیٹ بھر کر کھانا کھلایا اس کو اللہ تعالیٰ میرے حوض سے سیراب کرے گا، کبھی پیاسا نہ ہوگا۔ یہاں تک کہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔ یہ وہ مہینہ ہے کہ اس کا پہلا حصہ رحمت ہے درمیانی حصہ مغفرت ہے اور آخری حصہ دوزخ سے آزادی ہے۔ اور جو اپنے غلام پر اس مہینہ میں تخفیف کرے گا (یعنی کام لینے میں کمی کر دے) تو اللہ تعالیٰ اُسے بخش دے گا اور جہنم سے آزاد فرمائے گا۔ (بیہقی )
پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
مطابق احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com
More :
Rozana Ka Wazifa ll Ramadan Mubharak Ka Wazifa
Shab E Qadr Ki Fazilat ll Ramadan Mubarak
1 Bar Sura Fatha Parhna Ki Fazilat ll Ramadan Mubarak
Laylat-Ul-Qadr ll Shab-E-Qadr Ki Fazilat ll Ramadan Mubarak
Shab E Qadr Main Ibadat Ka Inam ll Laylat-Ul-Qadr
Ramadan Ka Akhri Ashra Ki Fazilat
Shab E Qadr Ki Dua
Roza and Namez Taraweeh Ki Fazilat
21 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
23 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
25 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
27 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
29 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
30 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
Jumma Tul Wida ll Last Friday Ramadan
0 Comments