شب قدر میں عبادت کا انعام
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب شب قدر آتی ہے تو جبرئیل علیہ السلام ملائکہ کی جماعت کے ساتھ آتے ہیں اور ہر اُس بندہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں جو کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رہتا ہے۔ پھر جب انہیں عید الفطر کا دن نصیب ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے ان بندوں پر اپنے فرشتوں کے سامنے اپنی خوشنودی کا اظہار کرتا ہے اور فرماتا ہے کہ اے میرے فرشتو! اس مزدور کی اُجرت کیا ہے جو اپنا کام پورا کر دے ۔ فرشتے عرض کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ! اس کی أجرت یہ ہے کہ اس کو پورا معاوضہ دیا جائے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے میرے فرشتو! میرے بندوں اور میری لونڈیوں نے (میرے مقرر کیے ہوئے ) فرض کو ادا کر دیا ہے اب وہ گھروں سے دعا کے لیے عید گاہ کی طرف نکلے ہیں۔ مجھے قسم ہے اپنی عزت کی اپنے جلال اپنی بخشش و رحمت اپنی عظمت شان اور اپنی رفعت مکان کہ میں ان کی دعاؤں کو قبول کروں گا۔ پھر اللہ تعالٰی فرماتا ہے اے میرے بندو ! اپنے گھروں کو لوٹ جاؤ میں نے تم کو بخش دیا اور تمہاری برائیوں کو نیکیوں میں تبدیل کر دیا۔ حضور سرور کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پس مسلمان واپس ہوتے ہیں عید گاہ سے اس حال میں کہ ان کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ (بیہقی )
پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
مطابق احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com
More :
Rozana Ka Wazifa ll Ramadan Mubharak Ka Wazifa
Shab E Qadr Ki Fazilat ll Ramadan Mubarak
1 Bar Sura Fatha Parhna Ki Fazilat ll Ramadan Mubarak
Laylat-Ul-Qadr ll Shab-E-Qadr Ki Fazilat ll Ramadan Mubarak
Shab E Qadr Main Ibadat Ka Inam ll Laylat-Ul-Qadr
Ramadan Ka Akhri Ashra Ki Fazilat
Shab E Qadr Ki Dua
Roza and Namez Taraweeh Ki Fazilat
21 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
23 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
25 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
27 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
29 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
30 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
Jumma Tul Wida ll Last Friday Ramadan
0 Comments