Laylat-Ul-Qadr ll Shab-E-Qadr Ki Fazilat ll Ramadan Mubarak

 ليلة القدر

جیسا کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ارشاد مبارک ہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ہے۔ اس لیے ہر مسلمان مرد و عورت کو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ وہ آخری عشرہ کی طاق راتوں میں بھر پور خشوع و خضوع اور عاجزی و انکساری سے اپنے رب کے حضور مناجات کرئے نوافل ادا کرے ذکر الہی کرے ۔ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام پر زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھے اور شب بیداری کرتے ہوئے خوب عبادت کرے ۔ اللہ تعالیٰ خصوصی فضل و کرم نازل فرمائے گا اور گناہوں کی معافی عطا فرمائے گا۔
لیلۃ القدر کے بارے میں ایک حدیث پاک میں اس طرح سے وارد ہوا ہے کہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰة والسلام نے رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں اعتکاف فرمایا اور پھر دوسرے عشرہ میں بھی ( اعتکاف فرمایا) پھر جس ترکی خیمہ میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اعتکاف فرما رہے تھے اپنا سر مبارک باہر نکال کر ارشاد فرمایا کہ میں نے پہلے عشرہ کا اعتکاف شب قدر کی تلاش اور اہتمام کی وجہ سے کیا تھا۔ پھر اس کی وجہ سے دوسرے عشرہ میں کیا۔ پھر مجھے کسی بتانے والے (یعنی فرشتہ ) نے بتایا کہ وہ رات آخری عشرہ میں ہے لہذا جو لوگ میرے ساتھ اعتکاف کر رہے ہیں وہ آخری عشرہ کا بھی اعتکاف کریں۔ مجھے یہ شب لیلۃ القدر دکھا دی گئی تھی (اس کی نشانی یہ ہے ) کہ میں نے اپنے آپ کو اس شب کے بعد کی صبح میں کیچڑ میں سجدہ کرتے دیکھا۔ لہذا اب اس کو آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔ راوی فرماتے ہیں کہ اس شب کو بارش ہوئی اور مسجد چھپر کی تھی وہ نیکی اور میں نے اپنی آنکھوں سے حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشانی مبارک پر اکیس کی صبح کو کیچڑ کا اثر دیکھا۔ (مشکوۃ شریف)

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالی عنہ نے حضور سرور کائنات صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم سے لیلۃ القدر کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں سے میں ہے اکیس، پچیس، ستائیس انتیس یا رمضان المبارک کی آخری شب میں جو شخص ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے اس شب میں عبادت کرنے اس کے تمام پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ اس شب کی منجملہ اور نشانیوں کے یہ ہے کہ وہ رات کھلی ہوئی چمکدار ہوتی ہے صاف شفاف نہ زیادہ گرم نہ زیادہ ٹھنڈی بلکہ معتدل گویا کہ اس میں چاند کھلا ہوا ہے ۔ اس شب میں صبح تک آسمان کے ستارے شیاطین کو نہیں مارے جاتے۔ نیز اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس کے بعد کی صبح کو سورج بغیر شعاع کے طلوع ہوتا ہے۔ ایسا بالکل ہموار تکیہ کی طرح ہوتا ہے۔ جیسا کہ چودھویں رات کا چاند ۔ اللہ تعالی نے اس دن کے سورج کے طلوع کے وقت شیطان کو اس کے ساتھ لنے سے روک دیا۔ ( بر خلاف باقی دنوں کے کہ طلوع آفتاب کے 
وقت شیطان کا اس جگہ سے ظہور ہوتا ہے۔) (احمد بیہقی)


 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
 مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com

More :

Rozana Ka Wazifa ll Ramadan Mubharak Ka Wazifa
Shab E Qadr Ki Fazilat ll Ramadan Mubarak
1 Bar Sura Fatha Parhna Ki Fazilat ll Ramadan Mubarak
Laylat-Ul-Qadr ll Shab-E-Qadr Ki Fazilat ll Ramadan Mubarak
Shab E Qadr Main Ibadat Ka Inam ll Laylat-Ul-Qadr
Ramadan Ka Akhri Ashra Ki Fazilat
Shab E Qadr Ki Dua
Roza and Namez Taraweeh Ki Fazilat

21 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
23 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
25 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
27 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
29 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
30 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak

Jumma Tul Wida ll Last Friday Ramadan

Ramadan Mubharak a Great Month


Post a Comment

0 Comments