شب قدر

رمضان المبارک کے مہینہ کے آخری عشرہ میں عبادت کرنے کا ثواب بہت زیادہ ہے۔ اس آخری عشرہ میں شب قدر بھی ہے جو بڑی بابرکت اور فضیلت والی رات ہے اس رات میں عبادت الہی کرنے والے کو اللہ تعالی خصوصی انعام و اکرام سے نوازتا ہے۔
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں شب قدر کو تلاش کرو۔ ( بخاری شریف )

لیلۃ القدر کی فضیلت کے بارے میں ایک حدیث پاک میں آتا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ جو شخص ایمان کے ساتھ ثواب کی امید سے روزہ رکھے گا تو اس کے اگلے گناہ بخش دیئے جائیں گے اور جو ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے رمضان کی راتوں میں قیام (یعنی عبادت ) کرے گا تو اس کے اگلے گناہ بخش دیئے جائیں گے اور جو ایمان کے ساتھ ثواب حاصل کرنے کی غرض سے لیلۃ القدر میں قیام کرے گا تو اس کے اگلے گناہ بخش دیئے جائیں گے ۔ (بخاری، مسلم)

ایک اور حدیث پاک جو اس ضمن میں ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، رمضان آیا یہ برکت کا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ نے اس کے روزے تم پر فرض کیے ہیں۔ اس میں آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہے سرکش شیاطین کو طوق پہنائے جاتے ہیں ۔ اور اس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے جو اس کی برکتوں سے محروم رہا وہ بے شک محروم ہے۔ 
(مشکوۃ شریف)



 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
 مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com

More :

Rozana Ka Wazifa ll Ramadan Mubharak Ka Wazifa
Shab E Qadr Ki Fazilat ll Ramadan Mubarak
1 Bar Sura Fatha Parhna Ki Fazilat ll Ramadan Mubarak
Laylat-Ul-Qadr ll Shab-E-Qadr Ki Fazilat ll Ramadan Mubarak
Shab E Qadr Main Ibadat Ka Inam ll Laylat-Ul-Qadr
Ramadan Ka Akhri Ashra Ki Fazilat
Shab E Qadr Ki Dua
Roza and Namez Taraweeh Ki Fazilat

21 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
23 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
25 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
27 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
29 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
30 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak

Jumma Tul Wida ll Last Friday Ramadan

Ramadan Mubharak a Great Month