ستائیسویں شب
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰة والسلام نے ارشاد فرمایا کہ جس نے رمضان المبارک کے مہینہ کی ستائیسویں رات صبح ہونے تک عبادت میں گزاری وہ مجھے رمضان المبارک کی تمام راتوں کی عبادت سے زیادہ پسند ہے۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کی اے ابا جان ! وہ ضعیف مرد اور عورتیں کیا کریں جو قیام پر قدرت نہیں رکھتے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا وہ تکیے نہیں رکھ سکتے جن کا سہارا لیں اور اس رات کے لمحات میں سے کچھ لمحات بیٹھ کر گزاریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں، لیکن یہ بات اپنی امت کے تمام ماہ رمضان کو قیام میں گزارنے سے زیادہ محبوب ہے۔
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ جس نے شب قدر جاگ کر گزاری اور اس میں دو رکعت (نفل) نماز ادا کی اور اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگی تو اللہ تعالیٰ نے اسے بخش دیا اسے اپنی رحمت میں جگہ دیتا ہے اور جبرئیل علیہ السلام اس پر اپنے پر پھیرتے ہیں اور جس پر جبرئیل علیہ السلام نے اپنے پر پھیرے وہ جنت میں داخل ہوا۔
رمضان المبارک کی ستائیسویں رات کو جو کوئی دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد ستر مرتبہ یہ تسبیح پڑھے۔
تو انشاء اللہ تعالیٰ اس کے ماں باپ اور اس کے گناہوں کی بخشش ہو جائے گی۔ پروردگار عالم اس کے والدین کی مغفرت فرمائے گا اور اسے جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے گا۔ اس کے علاوہ اس نماز کے پڑھنے والے کو نیکی کے کاموں کے کرنےکی توفیق عطا فرمائے گا۔
جو کوئی رمضان المبارک کی ستائیسویں شب چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورۂ قد ر اور ستائیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ اس کے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور اس کو مرنے کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ جنت میں اعلیٰ مقام عطا ہو گا۔
جو کوئی رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو سات مرتبہ سورہ ملک پڑھے تو پروردگار عالم اُس کے گناہوں کی معافی عطا فرمائے گا اور اسے نیکی کے کاموں کے کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے گا۔
اگر کوئی رمضان المبارک کی ستائیسویں رات کو چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ قدر اور پچاس مرتبه سورۂ اخلاص پڑھے۔ اور پھر نماز سے فارغ ہونے کے بعد بارگاہ الہی میں سجدہ ریز ہو کر نہایت یکسوئی کے ساتھ دعا مانگے جو بھی جائز حاجت ہو گی
انشاء اللہ تعالی پوری ہوگی۔
رمضان المبارک کی ستائیسویں رات کو چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ التكاثر اور تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ بفضل باری تعالیٰ جب موت کا وقت ہوگا تو اس سے موت کی سختی و شدت آسان ہو جائے گی اور اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے قبر کا عذاب معاف فرمادے گا۔
رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو جو کوئی ساتوں ,حم پڑھے تو انشاءاللہ تعالیٰ اسے گناہوں کی معافی عطا ہو گی۔
جو کوئی رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ الم نشرح اور تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد ستائیس مرتبہ سورہ قدر پڑھے تو انشاء اللہ تعالی اسے ثواب عظیم حاصل ہوگا۔
پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
مطابق احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com
More :
Rozana Ka Wazifa ll Ramadan Mubharak Ka Wazifa
Shab E Qadr Ki Fazilat ll Ramadan Mubarak
1 Bar Sura Fatha Parhna Ki Fazilat ll Ramadan Mubarak
Laylat-Ul-Qadr ll Shab-E-Qadr Ki Fazilat ll Ramadan Mubarak
Shab E Qadr Main Ibadat Ka Inam ll Laylat-Ul-Qadr
Ramadan Ka Akhri Ashra Ki Fazilat
Shab E Qadr Ki Dua
Roza and Namez Taraweeh Ki Fazilat
21 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
23 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
25 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
27 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
29 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
30 Laylat-Ul-Qadr ll Ramadan Mubarak
Jumma Tul Wida ll Last Friday Ramadan
0 Comments