27 Rajab ul Murajab Ke Roza Ki Fazilat

 ستائیس رجب کا روزہ

ستائیس رجب کا روزہ رکھنے کی بہت فضیلت ہے۔ حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنی تصنیف غنیہ الطالبین میں ایک روایت نقل فرماتےہیں

جس کے راوی حضرت ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ اور حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے نقل کی گئی ہے کہ

 حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا 

رجب کے مہینہ میں ایک دن اور ایک شب ایسی ہے کہ اگر اس دن کا کوئی روزہ رکھے اور اس شب کو عبادت کرے تو اس کو ایک سو برس روزے رکھنے والے اور سو برس کی راتوں میں عبادت کرنے والے کے برابر اجر ملے گا۔ یہ شب وہ ہے جس کے بعد رجب کی تین راتیں رہ جاتی ہیں۔ اور یہ وہ دن ہے کہ جس دن اللہ تعالیٰ نے حضور نبی کریم علیہ العلوۃ والسلام کو رسالت عطا فرمائی۔ 

ستائیسویں رجب المرجب کو روزہ رکھنے کی فضیلت کے ضمن میں ایک اور روایت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا جس نے ستائیسویں رجب کا روزہ رکھا اس کو ساٹھ مہینوں کے روزوں کا ثواب عطا ہو گا اس روز حضرت جبرائیل علیہ السلام حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ اقدس میں رسالت لے کر نازل ہوئے۔





 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
 مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com