سو رکعت نفل


رجب المرجب کی ستائیسویں شب کو نفل نماز پڑھنے کی فضیلت و ثواب کے بارے میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ رجب کے مہینہ کی ستائیسویں شب میں سو رکعت نفل نماز پڑھنی منقول ہے ۔ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پانچ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد ایک سو مرتبہ درود پاک پڑھے۔ پھر سجدہ ریز ہو کر بارگا الہی میں دعا مانگے اور حاجت طلب کرے انشاء اللہ تعالیٰ حاجت پوری ہوگی ۔ 
کہ میں نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے یہ سنا ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے کہ آج کی شب رحمت کی شب ہے ۔ جو کوئی اس شب کو زندہ رکھے گا اللہ تعالیٰ کی بے حساب رحمت سے محروم نہ رہے گا۔ حدیث پاک میں آتا ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰة والسلام نے ارشاد فرمایا کہ آج کی شب ستر ہزار ملائکہ نور کے طباق لیے ہوئے زمین پر نازل ہوتے ہیں اور ہر گھر میں جاتے ہیں، جس گھر میں جو شخص شب بیدار ہو اور گناہوں سے دور ہو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہوتا ہے کہ وہ نور کے طباق اس پر نثار کریں۔ یہ بیان کرتے ہوئے حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور فرمایا، افسوس ! کہ انسان اپنے آپ کو اس نعمت سے محروم رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے کام میں غفلت کرتے ہیں۔





 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
 مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com