ہر حاجت پوری ہو

جو کوئی یہ چاہے کہ اس کی ہر جائز حاجت پوری ہو جائے تو وہ رجب کے مہینہ میں یہ عمل کرے کہ جو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت خواجہ اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنتا تھا۔ تیسری اور چوتھی اور پانچویں اور ایک روایت کے مطابق تیرھویں، چودھویں پندرھویں اور ایک روایت کے مطابق تیئسویں، چوبیسویں اور پچیسویں تاریخ کو روزہ رکھے ۔ چاشت کے مطابق تئیسویں چوبیسویں اور پچیسویں تاریخ کو روزہ رکھے۔ چاشت کے وقت ہر روز غسل کرے اور بغیر کسی سے کوئی کلام کیے زوال سے قبل بارہ رکعتیں چار چار رکعت کر کے پڑھے۔ چار رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی بھی سورۃ جو یاد ہو پڑھے اور سلام کے بعد ستر مرتبہ

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ الْمُبِينُ ، لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ پڑھے۔ دوسری چاروں رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ نصر پڑھے اور سلام کے بعد ستر مرتبہ

إِنَّكَ أَقْوَى مُعِينٍ وَأَهْدَى دَلِيْلٍ بِحَقِّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ

تیسری چار رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور سلام کے بعد ستر مرتبہ سورہ الم نشرح پڑھے اس کے بعد اپنا دایاں ہاتھ سینے سے نیچے اتار کر سجدہ کرے اور سجدہ کی حالت میں جو بھی جائز حاجت ہو اس کے لیے بارگاہ الہی میں دعا مانگے انشاء اللہ تعالیٰ دعا قبول ہوگی۔





 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے
 مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com